Misbah Ul Quran مصباح القرآن

by Maktaba Tul Ishaat


Books & Reference

free



Misbah Ul Quran by Professor Abd Ur Rahman Tahir مصباح القرآن پروفیسر عبدالرحمان طاہرتین رنگوں کی مد...

Read more

Misbah Ul Quran by Professor Abd Ur Rahman Tahir مصباح القرآن پروفیسر عبدالرحمان طاہرتین رنگوں کی مدد سے پہلی بار گرامر کے بغیر صرف علامات کے ذریعےترجمہ قرآن کا جدید اور منفرد اندازمصباح القرآن“ سے استفادہ کرنے کا طریقہقارئین کی سہولت کے پیش نظر مصباح القرآن“ میں ترجمہ قرآن سکھانے کے دو مختلف اسلوب اختیار کیے گئے ہیں۔ ایک صفحے پر قرآنی الفاظ کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔پہلی قسم ان الفاظ کی ہے جنہیں ہم روز مرہ زندگی میں بالکل اُسی طرح یا معمولی فرق کے ساتھ اردو بول چال میں استعمال کرتے ہیں اور ایسے الفاظ کم وبیش 65 فیصد ہیں۔ ان الفاظ کوسیاہ رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے اور ان کے اردو میں استعمال کی وضاحت اسی صفحہ کے حاشیے پر کر دی گئی ہے۔دوسری قسم کے الفاظ وہ ہیں جو خالصتا عربی زبان کے ہیں اور اردو میں استعمال نہیں ہوتے البتہ کثرت استعمال کے باعث بار بارسُن کر یا د ہو جاتے ہیں انکے متعلق بہت فکر مندی کی ضرورت نہیں ، یہ الفاظ اندازاً20 فیصد ہیں اور انہیں نیلے رنگمیں ظاہر کیا گیا ہے۔ ان میں سے اکثر الفاظ بنیادی طور پر علامتیں ہیں جو کہ آپ ” مفتاح القرآن" میں پڑھ چکے ہیں۔ تیسری قسم کے الفاظ وہ ہیں جو ہمارے لئے بالکل نئے ہیں، انہیں خوب یاد کرنے کی ضرورت ہے ، ایسے الفاظ تقریباً 15 فیصد ہیں اور انکو سرخ رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔ اس صفحہ کے قرآنی الفاظ کا ترجمہ لفظی اور با محاورہ ملا جلا کیا گیا ہے، ترجمہ میں رنگ قرآنی الفاظ کے رنگوں کے مطابق دیئے گئے ہیں البتہ جو الفاظ ترجمہ کی وضاحت کیلئے استعمال ہوئے ہیں انہیں بریکٹ میں دیا گیا ہے۔ اگر صرف سرخ الفاظ یاد کر لئے جائیں ، سیاہ الفاظ کے اردو میں استعمال پر غور کر لیا جائے اور نیلے الفاظجو کہ بار بار استعمال ہونے سے خود بخود یاد ہو جاتے ہیں، تو قرآن فہمی میں نہایت آسانی ہو جاتی ہے اور اس طریقہ سے ذخیرہ الفاظ کی کمی کا مسئلہ بھی تقریبا حل ہو جاتا ہے۔سامنے والے صفحہ پر قرآنی الفاظ کو دوبارہ الگ الگ کر کے خانوں میں درج کیا گیا ہے، ہر لفظ کے اجزاء کو الگ الگ رنگ دے کر ترجمہ واضح کیا گیا ہے، اگر کسی لفظ میں ایک علامت استعمال ہوئی ہے تو اسے سرخ رنگ اور دو علامتوں کی صورت میں دوسری علامت کو نیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے اور ترجمہ میں رنگوں کا استعمال قرآنی الفاظ کے رنگوں کے مطابق کیا گیا ہے ، بعض الفاظ کی ضروری وضاحت بھی حاشیہ میں کر دی گئی ہے، اس صفحہ پر استعمال ہونے والی علامات کی تفصیلات ”مفتاح القرآن“ میں بیان کی جاچکی ہیں، اگر مصباح القرآن“ کے مطالعہ سے قبلان علامات کو سمجھ لیا جائے تو قرآن فہمی میں بہتر نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے۔